لاہور قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ،کشمیر قلندرز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مظفر آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن میزبان کشمیر قلندر کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر مشتمل پردیسی قلندر ٹورنامنٹ سے ہار گئی۔ کشمیر کی ٹیم نے دو میچ جیت لئے جبکہ پردیسی کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی۔ بدھ کو یہاں گلگت قلندرز نے پردیسی قلندرز کو دو وکٹ سےہرادیا۔ گلگت کی ٹیم نے 153 رنز کا ہدف پانچ گیندیں پہلے عبور کرلیا فاتح ٹیم کے مہروز نے38 اور محمد صدیس نے37رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں کشمیر نے کے پی کے کو44 رنز سے شکست دے دی ۔ کشمیر نے143 رنز بنائے۔ حیدر علی50 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جواب میں کے پی کے99 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ لیفٹ آرم اسپنر انضمام الحق نے13رنز دےکر چار وکٹ حاصل کئے۔لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔

error: Content is protected !!