انٹرریجن انڈر19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 9میچ کھیلے جائینگے


راولپنڈی ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ریجن انڈر 19 تین روزہ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو مزید 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں فیصل آباد گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ریجن بلیوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے مابین میچ این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں ٹی ایم سی گرائونڈ، کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔کوئٹہ اور ملتان ریجن کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگا۔ لاہور بلیوز اور اسلام آباد کے درمیان میچ نیشنل گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں سپورٹس کمپلیکس، مردان میں مدمقابل ہوں گی، بہالپور اور سیالکوٹ ریجن کے مابین میچ جناح سٹیڈیم، گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گرائونڈ میں پنجہ آزما ہوں گی جبکہ کراچی وائٹس اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان میچ میرپور سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!