مکوں کی برسات،عامر خان فاتح

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل  ورگاس   کو فائٹ میں شکست دے دی، عامر خان نے سیموئیل ورگاس پر مکوں کی برسات کردی۔فائٹ کا فیصلہ 12 راؤنڈز میں بھی نہیں ہو سکا ، جس کے بعد جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا ۔فائٹ میں عامرخان تمام12راؤنڈزمیں حریف پرحاوی رہے۔قبل ازیں سپر بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نژاد باکسر عثمان اسلم فاتح قرار پائے ۔ حریف جیک سمرز کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر کے فائٹ جیت لی ۔ قیس اشفاق نے حریف گیری آسٹن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ۔سابق عالمی چیمپئین عامر خان فائٹ جیتنے کے بعد دسمبر میں ویلٹر ویٹ کیٹگری کی ٹائٹل فائٹ کے خواہاں ہیں ۔

error: Content is protected !!