ریڈ کالج ٹیم کے ٹرائیلز ‘ 20کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی گئی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریڈ کالج گلشن کی فٹبال ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے سابق قومی کوچ سید ناصر اسمٰعیل اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوالیفائیڈ کوچ یاسر عرفات کی زیر نگرانی سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر ٹرائیلز کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں نامور کوچز نے 20رکنی دستہ کا اتفاق رائے سے اعلان کیا۔کھلاڑیوں میں مرتضیٰ، جواد، عاقب شاہ، یحیٰٰ اسلم، نیر عباس، عبدالرفع، مانیج نواب، ، شیراز، حاشرشیخ، صبیح، نبیل سہیل، زین خان،طحہ رضوان، احمد سلیم ، صہیب، موسب رحمن، طحہ عقیل، ایس ایم سمیع اور صالح شامل ہیں۔ ٹرائیلز کے موقع پر ریڈ کالج کے انچارج اسپورٹس، جہانگیر، ایوب ، ڈائریکٹر ریڈ کالج سر محبوب خان، سر عمر سونی اور اسپورٹس آرگنائزر سید شعیب الرحمن بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!