اہلیہ کو کوچ بنا کر ایشین گیمز لیجانے والے ووشو فیڈریشن کے سربراہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سر براہ جنرل(ر) عارف حسن نے وفاقی وزیر کھیل فہمیدہ مرزا،پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کو قومی میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایشین گیمز میں اپنی اہلیہ کو کوچ بنا کر لیجانے اور اپنے چار سالہ بچے کو اتھلیٹس ویلج لے جا کرپاکستان کے لئے بدنامی کا باعث بننے والے ووشو فیدریشن کے سر براہ ملک افتخار اور انکی اہلیہ کے خلاف بھرپور کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے یہ یقین دہانی گذشتہ روز ملک افتخار کے سیاہ کارنامے اور ہر بین القوامی ایونٹ میں اپنے اہلیہ کو وومن کوچ بنا کر لے جانے کیساتھ کے معاملے کو وفاقی وزیر کے سامنے اُٹھائے جانے کے بعد کرائی ۔جنرل(ر) عارف حسن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملہ کو یہاں اُٹھائے جانے سے قبل ہی اس ضمن میں ایکشن لینے کا فیصلہ کر رکھاہے۔ اس موقع پر میڈیا نے ان سے ملک افتخار اور انکی اہلیہ پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے جانے پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا جسکی تائید پی ایس بی حکام نے بھی کی تھااور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے سر ہلا کیاتھا ۔جسپر عارف حسن کا کہنا تھا کہ پی او اے اس معاملہ کو لے کر سیریس ہے اور اس پر جلد ایکشن لیکر آپ سب کو آگاہ کیا جائے گا کہ انکے خلاف کیا تادیبی کاروائی کی ہے۔یاد رہے کہ ایشین گیمز میں پی ایس بی کے نمائندہ ڈی دی جی پی ایس بی منصور احمد خان نے بھی ملک افتخار کی حرکتوں کے حوالے سے انتہائی سخت رپورٹ لکھ کر پی ایس بی اور وزارت کے حکام کے حوالے کردی ہے جس میں بھی انہیں اور انکی اہلیہ کو ہمیشہ کے لئے کسی پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کی پابندی لگانے کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!