نیشنز لیگ فٹبال،یورپین چیمپئن پرتگال کی اٹلی کیخلاف فتح


لزبن(سپورٹس لنک رپورٹ)یورپین فٹبال چیمپئن پرتگال نے جاری نیشنز لیگ مقابلوں میں اٹلی کو ایک صفر سے شکست دیکر اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی، پرتگال کی ٹیم جسے اٹلی کیخلاف اس پہلے میچ میں اپنے سپر سٹار کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کی خدمات حاصل نہیں تھیں کی جانب سے میچ کا واحد گول آندرے سلوا نے سکور کیا،یاد رہے کہ کرسٹینا رونالڈو نے نیشنز لیگ سے قبل درخواست کی تھی کہ انہیں قومی سکواڈ کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ وہ اپنے نئے اطالوی کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں،اٹلی کیخلاف نیشنز لیگ کے اس پہلے میچ میں کسی بھی لمحے ٹیم کو کرسٹینا رونالڈو کی کمی محسوس نہیں ہوئی اور پرتگال کی ٹیم جسے نیشنز لیگ کے گروپ تھری میں رکھا گیا جہاں اس کے علاوہ اٹلی اور پولینڈ کی ٹیمیں ہیں نے یہ میچ جیت کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

error: Content is protected !!