کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘عماد عالم کی سنچری سے کراچی فتحیاب


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم پر جاری کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ہوم ایج کراچی کے شہزادے اور ہاک میرپور خاص کے شہزادے نے میدان مار لیا۔ جب انہیں بالترتیب ایچ ایس جے نوابشاہ کے شہزادے کو 101رنز اور اگلو سکھر کے شہزادے کو 3وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔کراچی کے عماد عالم نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی انہیںمین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ میرپورخاص کے محمد سلمان 77رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عماد عالم اور عمران شاہ نے کراچی کیلئے پہلی وکٹ پر 126رنز جوڑے۔ میرپورخاص کی جانب سے کہف پٹیل نے 29رنز پر 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔کراچی کے کپتان حارث علی خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کوترجیح دی اور مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں پر 215رنز جوڑے۔ عماد عالم نے 111رنز کی اننگز مں 9چوکے اور 5بلند و بالا چھکے لگائے۔ عمران شاہ نے بھی نصف سنچری بنائی ان کے 50رنز میں 4چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔ دونوںکھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 126رنز کی شراکت داری قائم کی۔رام روی نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور34رنز 3چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اسکور کئے۔ربیش احمد کو 25رنز کے عوض 2وکٹ ملے۔نوابشاہ کے شہزادے مطلوبہ ہدف کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 17.9اوورز میں 114رنز پر ہمت ہارگئی۔

حارث خانزادہ نے 28میں 3چھکے اور2چوکے لگائے۔ رابش احمد 24رنز 3چوکوں اور ایک چھکے کی مرہون منت تھے۔ارسلان بشیر نے 13اورمحمد علی نے 10رنز اسکور کئے۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔عماد عالم نے 13رنز اور محمد سلمان نے 19رنز کے عوض,2 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ فلڈ لٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اگلو سکھر کے شہزادے نے ٹاس جیت کر پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 148رنز سمیٹنے میں کامیاب رہی۔ اشعر قریشی نے 63رنز کی ذمہ دارانہ اننگز میں 5چھکے اور 2چوکے رسید کئے انہوں نے دوسری وکٹ پر ارسلان فرزند کے ہمراہ 80رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ ارسلان فرزند 3چوکے اور ایک چھکا لگا کر 46رنزپرپویلین لوٹے۔ صدام قریشی کے 13رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔کہف پٹیل نے انتہائی نپی تلی اور وکٹ ٹیکنگ بولنگ کی اور 29رنز پر 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔عالیان محمود کے ہاتھ ایک وکٹ21رنز کے عوض لگی۔ہاک میر پورخاص کے شہزادے نے 7وکٹوں پرمطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 19.3اوورز ر میں اسکور بورڈ پر 151رنز آویزاں کئے گئے۔محمدسلمان نے 77رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جو 7چوکوں اور 4چھکوں سے سجی تھی۔ وسیع الدین کے 26رنز 3چوکوںاور ایک چھکے کی مدد سے بنے۔ مہروز عباسی نے 6رنز اورعلی عمر نے 44رنز دے کر 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ رضا الحسن اور ارسلان فرزند نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!