ساف فٹبال کپ،فائنل میں بھارت کو مالدیپ کے ہاتھوں شکست


ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ساف فٹبال کپ کے فائنل میں مالدیپ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے بھارت کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم فائنل میچ کے دوران گیند کواپنے پاس رکھنے اور مالدیپ کے گول پوسٹ پرحملوں میں آگے رہی مگر ناقص فنشنگ کی وجہ سے صرف ایک ہی گول سکور کر سکی۔


اس کے برعکس مالدیپ کی ٹیم جسے بھارت کے گول پوسٹ پر حملے کے کم ہی مواقع ملے مگراس نے ان مواقعوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا اوردو سکور کرتےہوئے آٹھویں مرتبہ بھارت کا چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا، مالدیپ کی جانب سے ابراہیم نے میچ کے 19ویں جبکہ علی نے 66ویں منٹ میں گول سکورکئے جبکہ بھارت کی جانب سے میچ کا واحد گول میچ کے آخری لمحات میں سومیت نے سکورکیا۔

error: Content is protected !!