نئی انتظامیہ بھی بین الاقوامی کرکٹ کی ملک میں واپسی کیلئے کوشاں


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے بھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے کوششوں کاآغازکردیا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑی ٹیموں کو ملک میں آکر کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی جائیگی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال 17مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے فائنل کے بعد پی سی بی آسٹریلیا کو کراچی میں 2 ون ڈے کھیلنے کی دعوت دے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز اگلے برس کھیلی جانی ہے،یہ میچز 19 سے 31 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گےلیکن پی سی بی پی ایس ایل کے فوری بعد2 ون ڈے کراچی میں کرانے کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ اور2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں شروع ہو گی۔

error: Content is protected !!