پاکستان کے نوجوان شوٹر حمزہ زاہد نے ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا


واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) امریکی ریاست الابامہ میں ہونے والے شوٹنگ کے عالمی مقابلے میں پاکستانی نوجوان پانچویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا، ایونٹ میں دنیا بھر سے ساڑھے تین سو سے زائد شوٹر شرکت کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والی آئی ڈی پی اے نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے حمزہ زاہد پانچویں نمبر پر آئے ہیں ، انہوں نے ای ایس پی ایکسپرٹ راؤنڈ میں کل ساٹھ شوٹرز کے درمیان پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔امریکی ریاست الابامہ میں ہونے والے اس ایونٹ کی مختلف کیٹیگریز میں دنیا بھر سے آئے 377 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں ، ایکسپرٹ کیٹیگری میں دنیا کے مختلف ممالک کے ساٹھ بہترین شوٹرز موجود تھے

جن میں حمزہ زاہد پانچویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔مقابلے میں کھلاڑیوں کو نائن ایم ایم پستول سے مختلف اہداف کو برق رفتاری سے نشانہ بنانا تھا، مقابلے میں سرعت کے ساتھ اپنی جگہ تبدیل کرتے ہوئے بھی نشانہ بازی میں مہارت کا مظاہرہ کرنا تھا۔پانچویں پوزیشن پر آنے والے حمزہ نہ صرف ایکسپرٹ کیٹیگری کے پانچ بہترین شوٹرز میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی بنے بلکہ انہوں نے آئی ڈی پی اے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

error: Content is protected !!