آل رائونڈر شاداب خان گروئن انجری کا شکارہو گئے


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کو افغانستان کیخلاف سپر فور کے میچ میں ٹیم کا حصہ گروئن انجری کے باعث نہیں بنایا گیا ہے، افغانستان کیخلاف میچ سے قبل آل رائونڈر شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں وہ کلیئر نہیں ہوسکے جس کےبعد انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا،اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب کو مزید انجری سے بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ انہیں آج کے میچ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے،شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینرگرانٹ لوڈن نے لیا،یاد رہے کہ شاداب نے بھارت کیخلاف صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے، افغانستان کیخلاف میچ کیلئے ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے جاری میچ میں اب تک وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

error: Content is protected !!