ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ،پاکستانی خواتین چھا گئیں،3طلائی تمغے جیت لئے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئین شپ کے مقابلوں میں پاکستانی ویمن ٹیم نے تین سونے، چار چاندی اور دو تانبے کے میڈل اپنے نام کر لیے۔دئبی میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئین میں خواتین کے مقابلے ہوئے، ایونٹ کے پہلے روز پاکستانی خواتین چھائی رہیں۔پاکستان وویمن ٹیم نے تین سونے، 4 سلور اور دو کانسی کے میڈل حاصل کیے۔قومی پاور لفٹرز ویرونیکا سہیل نے 47 کلو گرام، ٹوئنکل سہیل نے 72 کلو گرام اور نزہت جبین نے 63 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کے تمغے میڈل جیتے۔رابعہ شہزاد نے 52 کلو گرام، سنیہا غفور نے 57 کلو گرام، نادیہ مقصود نے 72 کلو گرام اور رابعہ رزق نے بھی سلور میڈل حاصل کیا۔قومی کھلاڑی سائبل سہیل نے 47 کلو گرام اور مریم سہیل نے 72 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کے میڈل جیتے۔ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئین شپ دئبی میں کھیلی جا رہی ہے۔ ایونٹ میں آج سے مردوں پاور لفٹرز کے مقابلے شروع ہوں گے۔

error: Content is protected !!