ایشین فٹ سال چیمپئن شپ دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ): ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی جس کی میزبان پاکستان کو مل گئی ہے،پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چئرمین ملک مہربان علی نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت ایشیائی بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دعوت نامے بھیجوا دیئے گئے ہیں جن میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، ترکی، تائیوان، سنگاپور، افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی جائے گی، چیمپیئن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں ہوگی، جس میں ٹیمیں مارچ پاسٹ کے علاوہ گلوکار اور فنکار اپنے، اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، ملک مہربان علی نےکہا کہ ابھی تک سات ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے جن میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، ترکی، نیپال، بنگلہ دیش، تائیوان اور افغانستان شامل ہیں اور چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کا قیام آئندہ ایک دو روز میں عمل میں لایا جائے گا، انہوں نےکہا کہ ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 12 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد 8 دسمبر سے شروع ہو جائےگی، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل 15 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!