ہاکی فیڈریشن نے سابق کھلاڑی مقصود خان کو اہم ذمہ داری دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان کو ایسوسیئیٹ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا.تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کے سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم کی برطرفی کے بعد انکوائری کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی مقصود خان کو بحیثیت ایسوسیئیٹ ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا.مقصو خان کا تعلق وہاڑی سے ہے جبکہ گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور سے مکمل کی.بطور انسپکٹر پنجاب پولیس میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں. پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق سابق انٹر نیشنل کھلاڑی مقصود خان کوایسوسیئیٹ ڈائریکٹرڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں.

error: Content is protected !!