پاکستانی خواتین کسی فیلڈ میں کسی سے کم نہیں، فہمیدہ مرزا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستانی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں صبحِ نو لیڈیز ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی فیلڈ میں کسی سے کم نہیں ہیں سپورٹس بھی اداروں کی طرح بہت پیچھے رہ گیا ہے .سپورٹس ماضی میں کبھی اولین ترجیح نہیں رہی ہے اورسکول لیول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ گیمز پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کھیلوں کے میدان آبادکرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ٹیلنٹ خود بخود سامنے آئیگا، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پر بہت کام کرنا ہوگا کھیلوں سے متعلق تمام اداروں کو مل کر ساچنا ہوگا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سپورٹس پر میڈیا کا رول اہم ہے، ٹی وی چینلز کو گیمز پر آگاہی دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں اور انکی کمزوری کو دور کرنا ہوگا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ فزیکل ایجوکیشن بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنڈنگ بہت کم ہے اور کھلاڑیوں پر بہت کم خرچ ہوتا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ انسانی وسائل پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔

error: Content is protected !!