افغان پریمیئر کرکٹ لیگ کل سے شروع ہو گی


شارجہ(عبدالرحمان رضا) افغانستان پریمیر لیگ کا پہلا ایڈیشن کل جمعہ سے شارجہ میں شروع ہو گا۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کئی انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔بلند و بالا چھکے لگانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، چھکوں کے بادشاہ کرس گیل، اسپن کے جادوگر راشد خان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال اور سابق کیوی بیٹسمین لیوک رونکی سمیت کئی کھلاڑی شائقین کو اپنے کھیل سے محضوظ کریں گے۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کابل، پکتیا رائلز، قندھار کنگز، بلخ لیجنڈز اور ننگرہار لیوپرڈز شامل ہیں ٗایونٹ میں 26 میچز کھیلے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!