ورلڈ کپ 2019 ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) کرکٹ ورلڈ کپ دوہزارانیس کی ٹرافی پاکستان کے دورے میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں کسی مقامی کرکٹر کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی عبدالقادر نے کی۔کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی پاکستان ٹور کے دوسرے مرحلے میں لاہورسے اسلام آباد پہنچ گئی۔

جہاں اسکول کے طلباکے سامنے اسے پیش کیا گیا۔حیران کن طور پرکسی مقامی کرکٹرکوتقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ سخت سیکیورٹی میں پنڈی اسٹیڈیم میں عوام کے سامنے ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ پاکستان کے عظیم لیگ اسپنرعبدالقادر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پرکامران اکمل بھی موجود تھے۔انتظامیہ کے مطابق ٹرافی کی حفاظت کیلیے مخصوص افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ پنڈی اسٹیڈیم کی تقریب میں سابق کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف بھی موجود تھے لیکن انہیں ٹرافی سے دور رکھا گیا۔

اس موقع پرعبدالقادر نے کہاکہ پاکستانی عوام کوکرکٹ کاجنون ہے۔ہمیں امید ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ وطن لے کرآئے گی۔عمران خان نے ایک عظیم کپتان رہے ہیں۔وہ بطور وزیراعظم بھی کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کریں گے۔ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان ٹور کے آخری مرحلے میں اتوار اور پیر کو کراچی لائی جائے گی۔ جہاں سے وہ بنگلہ دیش کے سفرکے لیے ڈھاکا روانہ ہوگی۔

 

error: Content is protected !!