میکڈونلڈ23 ویں نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) میکڈونلڈ23 ویں نیشنل جونئیر ایج گروپ سوئمنگ چیمپن شپ عادل خان سوئمنگ پول قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ہے۔ جس میں ملک بھرسے دوسو سے زائد کھلاڑی 47مختلف ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں ۔دوسرے روزڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ عزیز اللہ خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنعمت اﷲ مروت، کے پی اولمپک کے سیکرٹری ذولفقار بٹ ،سوئمنگ فیڈریشن کی سیکرٹری وینا مسعود ،صوبائی صدر آصف اورکزئیاور گل بادشاہ بھی موجود تھے۔ دوسرے دن کی اہم بات خیبر پختونخوا کے محمداحمد درانی کا نیا قومی ریکارڈ ہے۔جنہوں نے انڈر 12کے 50میٹر میں سندھ کے عنیق امر کا قومی ریکارڈ توڑ ڈالا۔محمد احمد درانی نے یہ ریکارڈ 37.69سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے بہترین کارکردگی اور نیا قومی ریکارڈ بنانے پر احمد درانی کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ،
دوسرے روز کے دیگر مقابلوں میں 200میٹر بریسٹ سٹروک انڈر 16میں سندھ کے زیشان عباس نے پہلی،بنجاب کے عبدلحنان نے دوسری اور سندھ کے زرزر عدنان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔400میٹر انڈر 14میں بھی سندھ کے کھلاڑی چھائے رہے۔ سمیر آصف نے پہلی اور محمد یوسف خالد نے دوسر ی پوزیشن حاصل کی۔تیسرے پوزیشن پر پنجاب کے خواجہ فیروز رہے۔انڈر 12کے100 میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے ابراہیم رشید پہلے اور میکائل فیصل دوسرے نمبر پر رہے۔تیسری پوزیشن سندھ کے امن صدیقی نے حاصل کی ۔انڈر 14کے 200میٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے دانیال غلام نے سونے ،سندھ کے سیف بیگ نے چاندی اور سندھ ہی کے ریان عدنان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔200میٹر بٹر فلائی میں سندھ کے منیب شفیق نے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔سندھ ہی کے دانیال نے سلور اور خیبر پختونخوا کے وقاص نے براونز میڈل جیتا۔200میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے عابد نے پہلی،سندھ ہی کے حمزہ خالق نے دوسری اور کے پی کے فہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔4×100فری سٹائل ریلے پنجاب نے جیتی۔سندھ دوسرے اور خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر رہی۔ 200میٹر میں سندھ کے طہہ ہاشمی نے سونے اور سندھ ہی کے محمد یوسف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔کانسی کا تمغہ پنجاب کے عبداللہ سلیمان کے نام رہا۔انڈر 16کے 100میٹر مقابلے سندھ کے کھلاڑیوں نے جیتے۔عابد نے پہلی اور حمزہ خالق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کے پی کے فہد تیسرے نمبر پر رہے ۔200میٹر میں سندھ کے امن صدیقی نے کامیابی حاصل کی۔پنجاب کے میکائل فیصل دوسرے اور سندھ کے جازم عباسی تیسرے نمبر پر رہے۔50میٹر بریسٹ سٹروک میں خیبر پختونخوا نے 37.69سیکنڈز کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بناکر سونے کا تمغہ جیتا۔سندھ کے ریہان مقبول نے چاندی اور کے پی کے سعید نے کانسی کا رتمغہ جیتا۔

error: Content is protected !!