سائمنا ہیلپ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دسبردار


(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سائمنا ہیلپ نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، سائمنا ہیلپ نے یہ اعلان کمر میں شدید تکلیف کے باعث کیا ہے، رومانیہ کی کھلاڑی سائمنا ہیلپ کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ہفتے ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچھلے حصے میں تکلیف شروع ہوئی تھی جس سے اب تک نجات حاصل نہیں کرسکی ہیں جس کے بعد انہوں نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے، ستائیس سالہ سائمنا ہلیپ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتیں تاہم فٹنس مسائل کی وجہ سے اب ایسا ممکن نہیں ہے، سائمنا ہیلیپ کی دستبرداری کے بعد ان کی جگہ عالمی دس کھلاڑی ککی برٹنس کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!