ڈسٹرکٹ زونVIIکی انڈر19ٹیم کے ٹرائیلز 5نومبر کو ہونگے‘ مظہر اعوان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون VIIکے سکیریٹری مظہر علی اعوان نے ڈسٹرکٹ زونVIIکی انڈر 19ٹیم کے لئے ٹرائیلز کا اعلان کردیا۔ ٹرائیلز 5نومبر کو لئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کے رجسٹرڈ کھلاڑی جنکی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2000کے بعد کی ہے وہ ’ب‘ فارم اور 8عدد تصاویر کلب کے لیٹر ہیڈ پر ڈسٹرکٹ میں جمع کرادیں ۔ انڈر 19کا 40روزہ تربیتی کیمپ 15نومبر سے لگایا جارہا ہے ۔ کیمپ کیلئے 25کھلاڑیوں کا انتخاب ڈسٹرکٹ کے فرسٹ کلاس کرکٹر فخر الدین بلوچ کی سربراہی میں کیا جائے گا۔دوران کیمپ کھلاڑیوں کو رہائش اور خوراک ، ان کی جسمانی و زہنی تربیت بھی کی جائے گی۔ تاکہ ٹیم ڈسٹرکٹ انڈر19میں شریک ہو اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ انڈر16کھلاڑیوں کا انتخاب کیلئے ٹرائلز 10نومبر کو لیا جائے گا۔ ٹرائیلز کی سربراہی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فرحان اقبال کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ زونVIIنے سابق فرست کلاس کرکٹر فرحان اقبال، ظہیر عباس، جواد علی، سمیع اﷲ، طارق رشید، نجم وہاب پر سلیکشن اور کوچز پر مشتمل کمیٹی حسیب احمد اور زیب اقبال کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے جو تمام معاملات کو دیکھے گی۔

error: Content is protected !!