پشاور میں غریب کھلاڑیوں کے لئے دیوار مہربانی قائم


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے غریب کھلاڑیوں کے لیے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں دیوار مہربانی قائم کر دی، کھیلوں سے متعلق سامان حاصل کیا جا سکے گا۔پشاور میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے طہماس خان فٹبال گراونڈ میں دیوارمہربانی کا افتتاح کر دیا،جہاں سے ضرورت مند کھلاڑی ضروری اشیاء حاصل کرسکیں گے۔ یوارمہربانی قائم کرنے کے اقدام کو جہاں کھلاڑیوں نے مثبت قرار دیا وہیں طلباء بھی دیکھنے کےلیے پہنچ گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیوارمہربانی کا سلسلہ کھیل کے میدانوں اور تعلیمی اداروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!