ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ،جاپان کے 19 سالہ پہلوان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا


بڈاپسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں جاپان کے انیس سالہ پہلوان تاکوتو اوتوگرو نے بھارت کے پہلوان بجرنگ پونیا کو 65کلوگرام کیٹیگری فائنل میں شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیاہے، جاپانی پہلوان تاکوتو اس کامیابی کے ساتھ جاپان کی جانب سے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر پہلوان بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1974 میں جاپانی پہلوان یوجی تاکاڈا نے بیس سال کی عمر میں ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا، یوجی نے اس کے بعد 1976 کے مونٹریال اولمپکس میں بھی اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا،جاپان کے انیس سالہ تاکوتو نے اس کامیابی کے بعد کہا ہے کہ وہ اس کامیابی پربہت خوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلے میں طلائی تمغہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مقابلے کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور اس بھرپور تیاری کاصلہ انہیں طلائی تمغے کی صورت میں مل گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے۔

error: Content is protected !!