فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ثانیہ نہیوال کا سفر کوارٹر فائنل میں تمام


پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال جاری فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا ہے، ثانیہ نہیوال کو کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر ون کھلاڑی چینی تائی پے کی تائی توژو ینگ کے ہاتھوں اکیس سولہ اور اکیس انیس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تائی توژو اور ثانیہ نہیوال اب تک انیس بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس میں سے چودہ بار تائی توژو جبکہ صرف چار بار ثانیہ نہیوال کامیابی حاصل کرسکی ہیں، فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میچ کی پہلی گیم میں ثانیہ نہیوال کی جانب سے کچھ بہتر کھیل دیکھنے کو ملا تاہم دوسری گیم میں چینی تائی پے کی کھلاڑی نے ثانیہ کو مکمل دبائو کاشکار رکھا اور با آسانی سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی، شکست کے بارے میں ثانیہ نہیوال کا کہنا تھا کہ تائی توژو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ اس جیت کی مستحق تھی میں میچ کےدوران اپنا سابق میچوں کا ردھم حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے مجھے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!