معروف ریسلر رومن رینز کب تک رنگ سے باہر رہینگے،ڈاکٹر نے حقیقت بتا دیا


نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک رومن رینز رواں ہفتے اچانک یونیورسل چیمپئن کے ٹائٹل سے دستبردار ہوکر عارضی طور پر ریسلنگ کو الوداع کہہ گئے۔ رومن رینز نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں لیو کیمیا یا خون کے کینسر کی ایک قسم کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ ریسلنگ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کررہے ہیں۔مگر بگ ڈاگ کے نام سے معروف ریسلر کتنے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ سے دور رہیں گے؟تو اس کا جواب لیو کیمیا کے ایک ماہر ڈاکٹر جوزف الورانز نے دیا ہے۔ہولی وڈ لائف کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر نے بتایا کہ رومن رینز کم از کم ایک سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس نہیں آسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاج کی پیشرفت پر ہوگا کہ رومن رینز کب معمول کی سرگرمیوں کو دوبارہ اپناسکیں گے، مگر عام طور پر ایسے مریضوں کو اس کے لیے کم از کم ایک سال یا اس سے زائد وقت درکار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘یہ تعین کرنا بہت مشکل ہے کہ علاج کے بعد رومن رینز کی ریسلنگ میں واپسی کب تک ہوگی، اس کے لیے متعدد عناصر کو دیکھنا ہوگا’۔

error: Content is protected !!