آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹونٹی آج،ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا، تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزمیں پاکستان کی ٹیم پہلے دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرچکی ہے جبکہ سرفرازالیون نے اب آسڑیلیا کیخلاف کلین سویپ پر نظریں جما لیں ہیں ،اگر آج پاکستان کی ٹیم آسڑیلیا کو کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیریز میں پانچواں کلین سویپ ہوگا ،دبئی میں ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور فاسٹ بائولرعثمان شنواری کو آج کے میچ میں موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!