20شہروں میں ای- لائبریریز تیار ہیں، نوجوان اپنے علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ای- لائبریریز منصوبہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، پنجاب کے 20شہروں میں21 جدید ای- لائبریریز تیار ہوچکی ہیں،نوجوان اپنے علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں،کھلاڑیوں کے علاوہ نوجوان بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ای- لائبریریز کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو بریفنگ دی، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف نے بتایا کہ پنجاب بھر کی 21ای- لائبریریز کے 17998ممبرز بن چکے ہیں، اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی کاشف فاروق، ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک انیس شیخ، ہیڈ ای -لائبریریز لاہور آصف بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ و دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ ای- لائبریریز نوجوانوں کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کا باعث بنیں گی، ای- لائبریریز کے ملٹی پرپز ہال مختلف تقاریب کے لئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں

نوجوانوں کو ای- لائبریریز میںلانے کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، ای- لائبریریز میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے جس سے نوجوان ایک جگہ پر بیٹھ کرانٹر نیٹ کے ذریعے دنیا بھر کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ پنجاب کے 20شہروں میں21 ای- لائبریریز تیار ہوچکی ہیں جو کہ نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے ، نوجوان اس سے فائدہ اٹھا کر اپنے علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔

error: Content is protected !!