حیدرآباد میں لیثررلیگس سیزن IVکا واپڈا اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پرآغاز


کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ) حیدرآباد میں لیثررلیگس سیزن IVکا واپڈا اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پرآغاز ہوگیا۔ 8ٹیموں پر مشتمل پریمئر ڈویثرن کے پہلے میچ میں رائل ایف سی نے حریف ایف سی چمپئن کو باآسانی 4-0سے روندڈالا۔ وجاہت علی نے 2بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ محمد خالد اور شترو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایونجرز ایف سی نے ٹائیٹن ایف سی کو طلحہ ادریس کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے شکست دی۔ تیسرا میچ جو کہ ایف سی تھنڈربولٹس اور ریئل اسٹرائیکرز کے مابین مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔چوتھا اورآخری میچ بھی میورک ایف سی اور فنیشرز ایف سی بھی مقررہ وقت میں گیند کو جال کے حوالے نہ کرسکیں اور0-0کی برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹر اسپورٹس ، سندھ یونیورسٹی اجود بھٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو رسمی کک لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی نے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب میں لیثررلیگس سے اظہار تشکر کیا کہ حیدر آباد میں ان کی وساطت سے فٹبال کی صحت مند سرگریوں کا آغاز ہوا ہے اور یہاں اسمال سائیڈڈ فٹبال کو دیگر شہروں کی طرح فروغ حاصل ہوگا۔بحیثیت نمائندہ سندھ یونیورسٹی اجود بھٹی نے لیثررلیگس کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمال سائیڈڈ فٹبال کی حیدرآباد میں فروغ دینے کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت اتفاق رائے سے سائن کئے جانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر لیثررلیگس کی جانب سے آصف معراج، سید شہروز حسن رضوی، وقاص عبدالرزاق، فرقان خان ، محمد احمد اور شائقین کی ایک بڑی تعاد واپڈا اسٹیڈیم پر موجود تھی۔ ایونٹ کا دوسرا راؤنڈ 11نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!