جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدا زجلد مکمل کیا جائے، ڈی جی سپورٹس


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدا زجلد مکمل کیا جائے،صوبہ بھر میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ زیرتعمیر منصوبوں کے مکمل ہونے سے نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی اور سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

متعلقہ افسران نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو مکمل بریفنگ دی، اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈویژنل سپورٹس آفیسرفیصل آباد طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راناحماد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ و دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے کہا کہ سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے صوبہ بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ جمنیزیمز، سٹیڈیمز اور گرائونڈز بنائے گئے ہیں جو منصوبے جاری ہیں ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!