نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن کھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن لینے والے قاری عدنان اور عمر خان جبکہ سلور میڈل لینے عبداللہ اور زبیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ ستارہ امتیاز الٰہی بخش متھی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ خان ، اے ڈی ڈویلپمنٹ نعمت اﷲ مروت، صدر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ظفر علی خان ، سیکرٹری حاجی امجد ،میاں صداقت شاہ ، کوچز شاہ فیصل ، ندیم خان ، حیات اﷲ اور کاشف سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ ۔ تقریب سے خطاب میں ڈی جی سپورٹس جنید خان کا کہنا تھا کہ ان ڈور مقابلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بیڈمنٹن پر توجہ دینے کی وجہ سے دیگر کھیلوں کے ایسوسی ایشن ناراض بھی ہیں۔ ان کے مطابق نئے کوچز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تعینات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ کھیلوں جو فروغ ملے اور یہ سلسلہ پورے صوبے تک پھیلا جائیگا۔ڈی جی سپورٹسں کے پی کے مطابق صوبائی وزیر عاطف خان سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ملاقات کرائی جائیگی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات بھی دی جائیگی اس موقع ہر کھلاڑیوں کو انعامات بھی دئیے گئے تقریب میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر کا تعارف بھی کرایا گیا جس پر تقریب میں شامل افراد نے تالیاں بجا کر انکا خیرمقدم کیا اس موقع پر نمایاں پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان صوبائی وزیر کھیل عاطف خان کی طرف سے انڈر16 اور انڈر14 ونر ز کو ایک ایک لاکھ ، جبکہ انڈر18 رنر اپ کو 60 ہزار روپے کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ لاہور میں منعقدہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر 16 فائنل میں قاری محمد عدنان نے پنجا ب کے رضاعلی کو 21-19 ، 21-19 سے شکست دی جبکہ انڈر14 کیٹگری کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے عمر جہانگیر نے پنجاب کے سعد عامرکو 21-18,21-18 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر16 کے فاتح کھلاڑی قاری محمد عدنان نے کہا کہ یہ ان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے اس سے قبل 2017 میں انہوں نے انڈر15 فائنل میں بھی پنجاب کے رضاعلی کو شکست دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ 2018 میں بھی اﷲ تعالیٰ نے ان کوکامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ان کے کوچز ندیم خان ، کاشف نواز ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی محمد امجد ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن صدر میاں صداقت شاہ اور خاص کر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خا ن کا اہم رول ہے جن کی کوششوں کی بدولت آج میں اس موقع تک پہنچا ہوں

اس موقع پر انٹر نیشنل کوچ ندیم خان نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں بیڈمنٹن کھیل جس مقام پر ہے اس میں ڈی جی سپورٹس کا اہم رو ل ہے کیونکہ ان کی کوششوں کی بدولت آج تمام ڈسٹرکٹ میں نہ صرف بیڈمنٹن کورٹس اور انٹر نیشنل معیار کے میٹس مہیا کئے گئے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تمام ممکن سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ایک مہینے کا تربیتی کیمپ لگایاگیا جس میں ان کے ساتھ کوالیفائیڈ کوچز حیات اﷲ اور کاشف نواز نے کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ دی ، جس کی بدولت آج خیبرپختونخوا کے کھلاڑی جونیئر چیمپئن ہیں ۔ اور انشاء اﷲ ان کی کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرے

 

error: Content is protected !!