قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سےشروع ہو گی


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل جمعہ سے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے 14 مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں، ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔چیمپئن شپ 18 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی۔

error: Content is protected !!