ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان جیت سے 139رنز کی دوری پر

ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت ک لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود رہے۔ امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔قبل ازیں کیویز نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیم سن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیم سن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 112 رنز کی شراکت قائم کی۔لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر نکولس 55 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھراگئی۔یاسر شاہ نے گرینڈ ہوم کو 3، واٹلنگ کو 59 اور واگنر کو صفر پر آؤٹ کیا۔ سودھی 18 اور ٹرینٹ بولڈ بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 175 رنز کی سبقت حاصل کی اور پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں واٹلنگ 59، نکولس 55 اور راول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت 227 رنز بنائے تھے۔

 

error: Content is protected !!