عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،کل مزید دو میچ،پاکستان پہلا میچ ہفتہ کو جرمنی سے کھیلے گا


بھوبنشوار(سپورٹس لنک رپورٹ) 14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو پول بی کے دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چودہویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز بھارتی ریاست اڑسیہ کے دارالحکومت بھوبنشوار میں ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ہاکی کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتہ کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی جس کے لئے گرین شرٹس بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

error: Content is protected !!