چار روزہ ٹور میچ،کرکٹ آسڑیلیا الیون کے پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر356رنز


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)شارٹ، بریانٹ، نیلسن اور ہارڈی کی نصف سنچریوں کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار روزہ ٹور میچ میں بھارتی اننگز کے سکور 358 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنا لئے، بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 2 وکٹیں درکار ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارٹ 74 اور بریانٹ 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ہارڈی ناقابل شکست 69 اور نیلسن ناقابل شکست 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد شامی نے تین، روی چندرن ایشون اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا روز شدید بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا تھا۔جمعہ کو کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 24 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو شارٹ 10 بریانٹ 14 کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 114 رنز بنے تاہم اس موقع پر بریانٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 62 رنز بناکر روی چندرن ایشوں کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے انکے بعد شارٹ بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 74 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر ریشبھا پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس وقت کرکٹ آسٹریلیا الیون کا مجموعی سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز تھا۔کپتان وائٹ مین کرکٹ آسٹریلیا الیون کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 35 رنز بناکر اومیش یادیو کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھا پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اوپل کرکٹ آسٹریلیا الیون کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ کیرڈر 38 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ مرلو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھا پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کرکٹ آسٹریلیا الیون نے بھارتی اننگز کے سکور 358 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنالئے تھے اور اسکو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید دو رنز درکار تھے۔ ہارڈی 69 اور نیلسن 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے تین جبکہ روی چندرن ایشون اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!