بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے درخواستیں طلب


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ رمیش پوار کے کوچنگ معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچ کیلئے نئی درخواستیں طلب کرلی ہیں،ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نئے کوچ کیلئے ٹام موڈی، ڈیوڈ واٹمور اور پرساد کے ناموں پر نئے کوچ کیلئے بھی غور کر رہا ہے،بورڈ ذرائع کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائینگی کیونکہ مقامی کوچ کا تجربہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے اچھا نہیں رہا ہے، حالیہ ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے دوران بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان اور سینئر کھلاڑی متھالی راج کے درمیان تنازع بھی ایک وجہ ہے جس کے بعد بورڈ غیر ملکی کوچ کو ترجیح دے رہا ہے۔

error: Content is protected !!