ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز،بنگلہ دیش سکواڈ کا اعلان،تمیم اقبال کی واپسی


ڈھاکہ ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، تمیم اقبال کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، تمیم ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 دسمبر سے ہو گا۔بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے، مصدق حسین کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ نظم الحسین بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، فضل محمود پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، نائب کپتان شکیب الحسن، تمیم اقبال، امرالقیس، سومیاسرکار، لٹن داس، مشفق الرحیم، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، مہدی حسن، نظم الاسلام، محمد متھن، سیف الدین، ابوحیدر رونی اور عارف الحق پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!