روسی اتھلیٹس پر پابندی ختم کرنے کی درخواست نویں بار مسترد


لندن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے 2019ء تک روسی ایتھلیٹس پر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نواں موقع ہے کہ آئی اے اے ایف نے روس کی پابندی ختم کرنے کے حوالے سے اپیل مسترد کی ہو۔آئی اے اے ایف نے 2015ء میں سٹیٹ سپانسر ڈوپنگ سکینڈل سامنے آنے پر روسی ایتھلیٹس پر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔روس میں آئی اے اے ایف ٹاسک فورس کے سربراہ رونی اینڈرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک روس کھلاڑیوں کے سیمپلز اور ڈیٹا فراہم نہیں کرتا تب تک اس پر پابندی کی سزا برقرار رہے گی، روس نے براہ راست واڈا کو ڈیٹا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس نے اسے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے، اگر روس نے وعدے کے مطابق ڈیٹا فراہم کیا تو اس پر عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔

error: Content is protected !!