لیثررکارپوریٹ لیگزسیزن II‘ ہنڈائی ایکسٹیئرنے ونڈرورکس کو ٹھکانے لگادیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ہنڈائی ایکسٹیئر لبریکنٹس نے جمشید کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ونڈر ورکس کو ریکارڈ4-1کی ہزیمت سے دوچار کرکے دوسرے لیثررکارپوریٹ لیگز سیزن IIمیں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایک گول فضل نے اسکور کیا جبکہ ناکام سائیڈ کی جانب سے اسد خان نے خسارے کو کم کیا۔ایونٹ میں 8ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں اور ہر ٹیم 7میچز کھیلے گی۔ جو ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں ان مں پی ایس او، دراز پی کے، ہنڈائی ایکسٹیئرز لبریکنٹس، ٹی پی ایل ٹریکر، زک ٹیکنالوجیز، ایم ایس پیکجز، ونڈرورکس اور بینی ٹوز ٹائلز شامل ہیں۔ہنڈائی ایکسٹیئر لبریکنٹس نے اگلے میچ میں بھی 4-1سے کامیابی حاصل کی اس بار ان کے مقابل ٹی پی ایل کو 4-1سے نشانہ بنایا۔ جمشید ، فضل ، فدا اور جاوید نے فاتح ٹیم کی جانب سے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ہنڈائی ایکسٹیئر لبریکنٹس نے اپنے تیسرے میچ میں ایم ایس پیکج کیخلاف 7-1کی زور دا رفتح اپنے نام کی۔ آصف نے 4بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ فضل نے بھی ہیٹرک اسکور کی۔زک ٹیکنالوجی نے ہنڈائی ایکسٹیرکی پیش قدمی روک دی۔ جب انہوں نے 3-0کی فتح اپنے نام کی۔ مفید نے میچ کے تمام گول اسکور کرکے اپنے نام کے ساتھ ہیٹرک درج کرائی۔دیگر میچوں میں بینی ٹوز ٹائیلز نے ورنڈر ورکس کو 2-0، دراز پی کے نے ایم ایس پیکجز کو 1-0 ، پی ایس او نے زک ٹیکنالوجیز کو 2-0جبکہ ایک بار پھر پی ایس او کو ایم ایس پیکجز کیخلاف 3-0سے کامیابی حاصل ہوئی۔

error: Content is protected !!