بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمان کی دعوت ولیمہ کی تقریب

لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ) بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمن کی ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی بہاولنگر کے مجیب الرحمن کی غیرملکی خاتون برٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔مجیب الرحمن کی محبت میں گرفتار غیرملکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ دعوت ولیمہ میں بلائینڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں اور بلائینڈ کرکٹر ز نے شرکت کی برٹنی نے اپنا نام عائشہ رکھا ہے،واضح رہے کہ دعوت ولیمہ کا لاہور میں اہتمام قومی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کیا۔

error: Content is protected !!