سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ہونے والے بوائز کے اتھلیٹکس کے مقابلے تحصیل لاہور سٹی نے جیت لئے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے آخری حد تک جائیں گے تاکہ سپورٹس کی دنیا میں ملک کا نام روشن ہو

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ بھر میں ہونے والے انٹر تحصیل سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد جوش و خروش سے شرکت کررہی ہے ، سپورٹس کیلنڈر کے تحت ہونے والے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کی کھیپ سامنے آرہی ہے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔


پنجاب بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اتھلیٹکس بوائز کے مقابلے تحصیل لاہور سٹی نے جیت لئے، تحصیل کینٹ اور تحصیل ماڈل ٹائون رنر اپ رہیں، کبڈی کے میچ میں تحصیل ننکانہ صاحب نے شاہ کوٹ کو ہرادیا، ٹیبل ٹینس بوائز کا فائنل نوشہرہ نے گوجرانوالہ صدر کو ہراکر جیت لیا

والی بال کے مقابلے میں چشتیاں نے فورٹ عباس کو ہرادیا، بہاولپور میں لڑکے اور لڑکیوں کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے، بوائز کے پہلے میچ میں بہاولپور سٹی نے حاصل پور

دوسرے میچ میں یزمان نے احمد پور شرقیہ، تیسرے میچ میں بہاولپور سٹی نے یزمان کو ہرادیا، ٹیبل ٹینس گرلز میں بہاولپور سٹی نے بہاولپور صدر کو شکست دیدی، جھنگ میں ٹیبل ٹینس بوائز کے مقابلے جھنگ نے شورکوٹ کو ہراکر جیت لئے، گرلز جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کو ہردایا

error: Content is protected !!