قومی ٹی ٹونٹی کپ،پشاور اور ملتان کی کامیابی،تصویری رپورٹ بھی دیکھیں

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹی 20 کپ میں پشاور نے فاٹا کو 2 وکٹوں اور ملتان نے کراچی وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ایونٹ کے تیسرے میچ میں فاٹا نے 5وکٹوں پر 124رنز بنائے،عادل امین نے 44رنز بنائے ۔پشاور نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر 8وکٹوں پر 125رنز بناکر میچ جیت لیا،مردمیدان نبی گل 34رنزبناکر ٹاپ سکورررہے ۔ چوتھے میچ میں کراچی وائٹس نے 7وکٹوں پر 162رنز بنائے ،خرم منظور62اوررمیزراجہ 54رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔ملتان نے مردمیدان صہیب مقصودکے 88اورمحمدعرفان کے 67ناقابل شکست رنز کی بدولت میچ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 2وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بناکر اپنے نام کرلیا۔

error: Content is protected !!