سب اپنا کام دیانتداری سے کریں تو ورکر کی بھی عزت ہوگی اور ادارے کی بھی، ڈی جی سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سب اپنا اپنا کام دیانتداری سے کریں تو ورکر کی بھی عزت ہوگی اور ادارے کی بھی عزت ہوگی، ہر شخص کو اپنا کام محنت اور دیانتداری سے کرنا چاہئے، ریٹائر ڈہونے والے ملازمین نے محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نچلے گریڈ کے ملازمین کا ہمیشہ خیال کیا ہے اور ان کی ویلفیئر کے لئے کام کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے ملازمین اسسٹنٹ حمید عالم، ڈرائیور عبدالرزاق، پلمبر محمد عاشق اور کُک محمد اسحاق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ایپکا یونٹ صدر محمد فیاض،جنرل سیکرٹری نبیل اکرم و دیگر بھی موجود تھے

ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ریٹائر ہونے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے فرائض تندہی اور لگن کے ساتھ سرانجام دیے اور آج باعزت ریٹائر ہورہے ہیں، یہ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، ریٹائر ہونے والوں کے ضمیر بھی مطمئن ہیں ،ریٹائر ڈہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لئے نیک تمنائیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب اپنا اپنا کام دیانتداری اور لگن کے ساتھ کریں تو ہماری بھی عزت ہوگی اور ادارے کی بھی، ادارے کی عزت سب سے اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیںمل کر کام کرنے سے ہی پرفارمنس سامنے آئے گی۔نچلے گریڈ کے ملازمین کا ہمیشہ خیال کیا ہے اور ان کی ویلفیئر کے لئے کام کررہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اسسٹنٹ حمید عالم اور ڈرائیور عبدالرزاق، پلمبر محمد عاشق اور کک محمد اسحاق کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف دیئے۔

error: Content is protected !!