قومی کبڈی چیمپئن شپ 2جنوری 2019سے شروع ہو گی


فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ 2 جنوری سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 13 ملکی اور دو غیر ملکی ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں بھارت، ایران، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ائیر فورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ یکم جنوری کو شام چار بجے ہو گی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل مقابلے 4 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!