صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے وفد کی ملاقات


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین، جنرل سیکرٹری چودھری محمد سرور ، رمضان گھمن ، نصراللہ وڑائچ اور افضال چودھری نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کے روایتی کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے روایتی کھیلوں کو مرنے نہیں دیں گے ان کو نئی زندگی دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، کبڈی کا کھیل پنجاب کی پہچان ہے اور پنجاب کے گھبرو جوانوں کا پسندیدہ کھیل بھی ہے، دیہی علاقوں میں کبڈی کو فروغ دینے کے لئے کبڈی فیڈریشن سے مل کر کام کریں گے۔ کبڈی کے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔چین سے ایم او یو پر بھی دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان کے کوچز چین کے نوجوانوں کو کبڈی کی تربیت دیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کے کبڈی کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے کبڈی کا کھیل نوجوانوں میں پھر مقبول ہوگا۔

error: Content is protected !!