ملک محفوظ،غیر کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پانچ ملکی ہائر اوپن ہاکی سیریز کے پریذیڈنٹ الیون اور ازبکستان کے درمیان ہونے والے میچ کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی میچ کے مہمان خصوصی تھے، ان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا

کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ازبکستان کے وزیر سپورٹس ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداربھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اس موقع پر کہاکہ غیر ملکی ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں

پاکستان سپورٹس کے لئے محفوظ ملک ہے، پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں آکر کھیل چکے ہیں اور اگلے پی ایس ایل میں بھی کھیلیں گے، پانچ ملکی ہاکی سیریز کے انعقا د سے ہاکی کا کھیل ترقی کرے گا اور ہمارے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی۔ازبک وزیر سپورٹس و صدر ازبکستان ہاکی مسٹر باکھودیر احمیدیو نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان کے عوام سپورٹس سے محبت کرنے والے ہیں، پانچ ملکی ہاکی سیریز سے پاک ازبک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ مستقبل میں بھی پاکستان آکر کھیلیں گے۔

 

error: Content is protected !!