آسڑیلوی صحافی نے ویرات کوہلی کا مذاق کس طرح اڑایا،،دلچسپ ویڈیو رپورٹ دیکھیں

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقل زیر عتاب ہیں اور اب آسٹریلین صحافی نے ویڈیو پوسٹ کر کے ان کی مذاق اڑا دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور ٹم پین کی آپس میں تکرار ہوئی، جسے اسٹمپس کے مائیکرو فون میں واضح طور پر سنا گیا۔

معروف آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے ویرات کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی بتا رہے ہیں کہ اگر میدان میں فیصلے ان کے حق میں نہ جائیں تو کس طرح کا رویہ اپنانا چاہیے۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1075888667019796480

مذکورہ ویڈیو غالباً بھارت کے کسی مقامی میچ کی ہے جس میں باؤلر ’منکیڈنگ‘ کے قانون کے تحت نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر موجود بلے باز کو رن آؤٹ کر دیتا ہے اور امپائر انہیں آؤٹ قرار دیتا ہے۔

امپائر کے اس رویے پر بلے باز شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے میدان پر بلا مار مار کر اپنا بلا توڑ دیتا ہے اور پھر مایوس پویلین کی جانب روانہ ہو گیا۔

کوہلی کو پرتھ ٹیسٹ میں اپنے رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہم وطن ناقدین نے بھی انہیں خراب رویے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

البتہ جہاں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں پاکستان کے شعیب اختر سمیت چند بڑے کرکٹر ے ان کا دفاع کرتے ہوئے جارحانہ رویے کی حمایت کی تھی۔

error: Content is protected !!