قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور فائنل میں مدمقابل

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی اور لاہور کی ٹیمیں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے قو می ٹی ٹونٹی کا فائنل کل کھیلا جائے گا ۔ کامران اکمل اور علی خان کی شاندار اننگز،لاہور وائٹس نے اسلام آبا د،راولپنڈی نے کراچی کو شکست دے دی۔ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 9وکٹوں پر 157رنز کا مجموعہ تشکیل دیا راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک نے یاد گار 90رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 25رنز بنائے کراچی کی جانب سے رضا حسن ،راحت علی اور محمد سمیع نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ارشد اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں ایک دلچسپ مقابلے بعد کراچی کی ٹیم مقررہ اوور میں 4وکٹوں پر 151رنز بنا سکی

کراچی کی جانب سے فواد عالم نے 52رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ اننگز بھی کراچی کو فتح نہ دلا سکی اویس ضیا 40شعین ملک اور خرم منظور 23،23رنز بنا کر نمایاں رہے،شاندار بیٹنگ پر نوید ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔دوسرے میچ میں اسلام آباد ریجن نے ٹاس جیت کر لاہور کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر لاہور ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں کپتان کامران اکمل اور بعد میں علیخان کی طوفانی اننگز کی بدولت ایونٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل 219رنز کا مجموعہ تشکیل دیا

کامران اکمل نے 52گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ علیخان نے21گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کی وہ 22گیندوں پر 51رنز بناکر آؤٹ ہوئے سلمان بٹ 23رنز بنا کر نمایاں رہے اسلام آبادکی جانب سے سہیل خان نے 2جبکہ عمر گل اور احمد بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں اسلام آبا دکی ٹیم مقررہ اوور میں 8وکٹوں پر 131رنز بنا سکی اسلام آباد کی جانب سے عمر گل نے سب سے زیادہ 30رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے سہیل خان 23رنز بنا کر نمایاں رہے

لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف،عماد بٹ اور بلال آصف نے2،2اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شاندار بیٹنگ پر کپتان کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔فائنل میچ آج سہ پہر3بجے کھیلا جائیگا۔ لاہور ریجن وائٹ اور راولپنڈی ریجن کا فائنل میچ ملتان سٹیڈیم میں سپہر 3 بجے کھیلا جاۓ گا

error: Content is protected !!