یکم جنوری سے 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کیلئے انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر یکم جنوری سے 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کے لئے انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں، جمعرات کے روز 5کھیلوں اتھلیٹکس، ہاکی ،کبڈی، پاور لفٹنگ اور والی بال کے ٹرائلز مختلف شہروں میں ہوئے ہیں، ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں کوچز اور ٹرینرز تربیت دیں گے

لاہور کے انڈر 16اتھلیٹکس کے ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر کی نگرانی میں ہوئے، نوجوان اتھلیٹس نے 100،200،400،1500 میٹر، ڈسکس تھرو، جیولن ، شاٹ پٹ، لانگ جمپ ، ہائی جمپ اور ٹرپل جمپ میں ٹرائلز دیئے، ہاکی کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سینئر کوچ نواز ڈوگر اور محمد خالد کی نگرانی میں ہوئے جبکہ والی بال کے ٹرائلز جمنیزیم ہال میں ہوئے، کبڈی کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس آفیسرکی نگرانی میں ہوئے، گوجرانوالہ میں پاور لفٹنگ کے ٹرائلز ہوئے، میٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز جمعہ کے روز لاہور اور گوجرانوالہ میں ہوں گے۔

error: Content is protected !!