15ویں خاور شاہ نیشن ویمن بیس بال چیمپئن شپ،آرمی کی جیت

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )پندرہویں خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ بحریہ ٹاؤن لاہور میں جاری
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام پندرہویں خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے مقابلے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن میں جاری ہیں ۔ ایونٹ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد ، پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈا، ایچ ای سی اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
چیمپئن شپ کے دوسرے روز تین میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے بآسانی سندھ کی ٹیم کو زیر کرلیا۔ سندھ کی ٹیم آرمی کے 10رن کے جواب میں ایک رن بھی سکور نہ کرسکی۔ آرمی کی جانب سے عطیہ سیف نے 2رن جبکہ عطیہ اسحاق، ارم خالد، فریحہ پرویز، حمیرہ خان، آسیہ ، رابعہ، راشدہ اور زاہدہ نے ایک ایک رن سکورکیا۔
دوسرے میچ میں ایچ ای سی نے پنجاب کی ٹیم کو 7کے مقابلے میں 17رن سے شکست دی۔ ایچ ای سی کی جانب سے غزالہ ، صبا، مشرف اور راحیلہ نے 3رن سکور کئے ۔ عمارہ نے 2رن جبکہ رابعہ، اقصیٰ اور مناہل نے 1رن سکور کرکے اپنا حصہ ڈالا۔ پنجاب کی جانب سے عائشہ نے 2رن، خضریٰ ، مریم، نمرہ، اسماء سکندر اور صدف نے 1رن سکور کیا۔


تیسرے میچ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 1کے مقابلے میں 19رن سے شکست دی۔ خیبر پختونخواہ کی جانب سے کائنات، افشیں اور نائلہ نے 3رن سکور کئے ، نیلم ، حسیبہ ، شوال اور یسریٰ نے 2رن جبکہ راحیلہ اور آسیہ نے 1رن سکورکیا۔ سندھ کی جانب سے واحد رن حنا معین نے سکور کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل /نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال وصال محمد مہمان خصوصی تھے ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں سے متعارف کروایا۔
کل کے میچز :
میچ نمبر 7 آرمی بمقابلہ خیبر پختونخواہ 09:00AM
میچ نمبر 8 واپڈا بمقابلہ ایچ ای سی 11:00AM
میچ نمبر 9 پنجاب بمقابلہ واپڈا 02:00PM

error: Content is protected !!