آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی انڈر 16ٹیم کا اعلان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کی نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آسڑیلیا کیخلاف یو اے ای میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے انڈر 16 پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے کیا، اعلان کے مطابق عمر ایمان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کرینگے پاکستان اور آسڑیلیا کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے جبکہ ایک ٹوٹنی میچ کھیلا جائیگا جس کادونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز نو جنوری 2019سے ہوگا سیریز کے میچ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جائینگے دونوں ٹیمیں چھ جنوری کو دبئی پہنچیں گی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز نو، گیارہ، تیرہ ،سولہ اور اٹھارہ جنوری کو جبکہ ٹی ٹونٹی میچ بیس جنوری کو کھیلا جائیگا، اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،عمر ایمان(کپتان)،کاشف علی(نائب کپتان)،علی حسن، سمیر ثاقب، محمد شہزاد، حسیب اللہ خان، رضوان محمود، عصیر مغل، زبیر شنواری(وکٹ کیپر)، علی آسفند، فیصل اکرم، علیان محمود، فرہاد خان اور احمد خان،تیمور اعظم خان ٹیم منیجر، محمد اشرف کوچ، حسین کھوسہ اسسٹنٹ کوچ، عمران اللہ ٹرینر جبکہ عثمان ہاشمی انالسٹ ہونگے۔

error: Content is protected !!