سال 2018 ٹینس میں کون جیتا کون ہارا؟

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ) دوہزار اٹھارہ کا سال ٹینس میں ہنگامہ خیز رہا، سربیا کے نواک جوکووچ نے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے، خواتین میں جاپان کی ناؤمی اوساکا پہلی بار یوایس اوپن کی چیمپئن بنیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ عالمی رینکنگ میں نمبر ون رہیں۔دو ہزار اٹھارہ میں عالمی ٹینس پر بڑے کھلاڑی چھائے رہے۔ 2018 میں نوواک جوکووچ مردوں کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہے جبکہ سیمونا ہالپ خواتین کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہیں۔

آسٹریلیا اوپن

آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے جیتا۔ ویمن میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو شکست دی۔

فرنچ اوپن

فرنچ اوپن میں اسپین کے رافیل نڈال نے میدان مارا۔ فائنل میں آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم ناکام ہوئے۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے ویمن کی ٹرافی اپنے نام کی۔

ومبلڈن ٹینس

ومبلڈن ٹینس میں سربیا کے نواک جوکووچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ہرا کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ ویمن میں جرمنی کی انجلق کربر نے امریکی حریف سرینا ولیمز کو ناکامی سے دوچار کیا۔

یوایس اوپن

یوایس اوپن میں بھی فتح نے نواک جوکووچ کے قدم چومے۔ عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نے فائنل میں ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو ہرایا۔ ویمن میں جاپان کی ناؤمی اوسا نے تاریخ رقم کی۔ جاپانی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو مات دے کر پہلی بار گرینڈ سلیم ٹرافی کی حق دار بنیں۔ دوہزار اٹھارہ میں سیمونا ہالپ خواتین کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہیں۔

error: Content is protected !!